غیر قانونی مہاجرین کی یونان جانے کی کوشش ایک بار پھر ناکام

ترکی کے مختلف ساحلی علاقوں سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کو یونانی عناصر نے سمندر میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا

1588964
غیر قانونی مہاجرین کی  یونان جانے کی کوشش ایک بار پھر ناکام

ترکی کے پانیوں کو واپس دھکیلے جانے والے غیر قانونی مہاجرین کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ضلع بالک اسیر  کی تحصیل آئیوالک  کے کھلے سمندر میں ربڑ کی بوٹ پر مہاجرین کی موجودگی کی اطلاع پر ساحلی سیکیورٹی  قوتوں نے  کاروائی کی  اور بوٹ پر سوار 31 مہاجرین کو نجات دلاتے ہوئے خشکی پر لایا۔

چناق قولے کی تحصیل آئیواجیک    کے سمندر سے بھی یونانی عناصر کی جانب سے ترکی کو واپس دھکیلے گئے 17 مہاجرین کو سمندر سے زندہ سلامت نکال لیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں