ترک وزیر خارجہ کا لیبیائی وزیر داخلہ سے اظہارِ یکجہتی
سفارتی حلقو ں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق چاوش اولو نے باش آغا پر قاتلانہ حملے پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔
1588245

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے لیبیائی وزیر داخلہ فتحی باش آغا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
سفارتی حلقو ں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق چاوش اولو نے باش آغا پر قاتلانہ حملے پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ لیبیا کے دفتر داخلہ نے طرابلس کے مغرب میں جان زر علاقے میں اپنی رہائش گاہ کو جاتے وقت با ش آغا کے قافلے پر مشین گنوں سے حملہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
دریں اثنا ترک وزیر نے اپنے ازبیک ہم منصب عبدالعزیز کاملووف سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔