ہم ملک کو مزید ترقی اور طاقتور بناتے ہوئے اپنی خدمات کا مظاہرہ کر رہے ہیں

ہم نے  جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کو سہرا ترک قومی کے ہی سر جاتا ہے

1579476
ہم ملک کو مزید ترقی اور طاقتور بناتے ہوئے اپنی خدمات کا مظاہرہ کر رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردون کا کہنا ہے کہ ہماری  قوم کو ہم اپنی  خدمات کا مظاہرہ  ملکی ترقی اور اسے طاقتور بناتے ہوئے   کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے بائے برت، گیرے سون، نعدے اور زونگل دک کے ساتویں ضلعی کنونشن  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ کورونا وبا  نے ہمارے ملک  میں گزشتہ 18 برسوں سے کسی طرح کے بنیادی ڈھانچے کو تشکیل دینے  کا واضح طور پر ثبوت پیش کیا ہے۔ جیسا کہ ہم ہمیشہ کہتے چلے آئے ہیں کہ ہم نے  جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کو قوم کے بل بوتے پر ہی حاصل کیا ہے، ترکی کو سن 2023 کے اہداف سے ہمکنار کرنے اور 2053 کے ویژن  تک پہنچانے کے عمل ترک ملت کے ساتھ مل کر ہی سر انجام دیں گے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے ، تمام تر مظلومین  کی جانب  ہاتھ بڑھانے  تک کی پر عزم پالیسیوں  کی بدولت ملکی ساکھ کو بلند سطح تک پہنچانے پر خوش ہیں۔

جناب ایردوان نے بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش کے حوالے سے  کہا کہ ہم نے بحیرہ اسود تک فاتح بحری جہاز کے ذریعے قدرتی گیس پہنچائی ہے، ا ب یہی کارنامہ قانونی بحری جہاز کے ذریعے سر انجام دیا جائیگا۔  جس کے بعد ترکی کی حیثیت میں تبدیلی آئے گی۔ اس وقت سمندر ی تہوں  میں قدرتی وسائل  کی کھوج کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں