لیبیا کے نو منتخب صدارتی کونسل کے صدر اور وزیر اعظم کو ترک صدر کا تہنیتی پیغام

ترکی لیبیا کی سیاسی یکجہتی اور زمینی المیت کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے استحکام سے ہمکنار  ہونے اور لیبیائی عوام کے امن وآشتی، تحفظ اور خوشحالی کے ماحول  کو فروغ  کے  لیے بر سر پیکار رہے گا

1578506
لیبیا کے نو منتخب صدارتی کونسل کے صدر اور وزیر اعظم کو ترک صدر کا تہنیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا میں صدارتی کونسل  کے صدر منتخب ہونے والے محمد الا منفی اور وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر ایردوان نے  لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم میں ہونے والی راہے دہی کے نتیجے میں ملک میں 24 دسمبر 2021   کو مجوزہ انتخابات  تک فرائض سنبھالنے والی صدارتی کونسل  کے صدر اور وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ترکی  کے لیبیا کی سیاسی یکجہتی اور زمینی المیت کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے استحکام سے ہمکنار  ہونے اور لیبیائی عوام کے امن وآشتی، تحفظ اور خوشحالی کے ماحول  کو فروغ  کے  لیے کوششیں صرف کرنے کو جاری رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے  ترک صدر  نے بتایا کہ  نئے دور میں بھی  اس ملک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اقوام ِ متحدہ کی قیادت میں سویٹزلینڈ میں منعقد ہونے والے لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم  میں انتخابات کی تاریخ اور صدارتی کونسل کے ارکان کا تعین  کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں