وطن عزیز میں شعبہ حصول اعلی تعلیم کی استعداد بہتری کی جانب گامزن ہے:ایردوان

صدر ایردوان نے تعلیمی بورڈ کی ایک تعارفی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ترکی اس وقت حصول اعلی تعلیم کے شعبے میں خاطر خواہ استعداد کا حامل ہے،ملک میں  اس وقت جامعات کی تعداد 207 ہو چکی ہے

1577456
وطن عزیز میں شعبہ حصول اعلی تعلیم کی استعداد بہتری کی جانب گامزن ہے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  ترکی اعلی حصول تعلیم کے شعبے  کی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر چکا ہے۔

 صدر نے انقرہ میں  ترک اعلی تعلیمی  بورڈ کے اناطولیہ منصوبے کی ایک  تعارفی تقریب میں شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت حصول اعلی تعلیم کے شعبے میں   خاطر خواہ استعداد کا حامل ہے،ملک میں  اس وقت جامعات کی تعداد 207 ہے جبکہ طلبہ کی تعداد سولہ لاکھ سے   اسی لاکھ چالیس ہزار تک جا پہنچی ہے اور یہ تعداد یورپی جامعات میں داخلوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایک دیگر خاصیت یہ بھی ہے کہ اس تعداد میں خواتین طلبہ کی شمولیت قابل قدر ہے جو کہ اس وقت 42 سے 49 فیصد تک ہو گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں