ترک وزیر خارجہ کا دو روزہ دورہ قبرص
آئندہ کے ایام میں ترکی کووڈ۔19 ویکسین کو قبرصی ترک بھائیوں تک بھی پہنچائے گا۔

قبرصی ترک جمہوریہ کا دو روزہ اموری دورہ کرنے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے جمہوری پارلیمنٹ کے اسپیکر اوندر سینار اولو اور وزیر اعظم ایردان سانیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
وزیر چاوش اولو نے اولین طور پر اسپیکر اسمبلی سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے مسئلہ قبرص پر اقوام متحدہ کی جانب سے ترکی کی تجویز پر5+1 غیر سرکاری اجلاس منعقد کرنے کی کوششوں میں تیزی لائے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’’قبرصی ترک عوام کے مفادات کے تحفظ کےمعاملے میں اس سلسلہ مذاکرات میں کسی قسم کا مؤقف پیش کیے جانے کے بارے میں ہم صدر ایرسن تاتار سمیت وزیر خارجہ تحسین ایرطغرل اولو اور دیگر مذاکرات وفد کے ارکان کے ساتھ مل کر جائزہ لیں گے۔
سینار اولو نے اس موقع پر بتایا کہ کسی ممکنہ حل کی پیش رفت ہمارے لیے باعث مسرت ہے، ترک فریق کے طور پر ہماری سرخ پٹی ترکی کی مؤثر اور عملی ضمانت میں پوشیدہ ہے۔ ہمارے عوام ترکی کی کوششوں پر پورا اعتماد کرتے ہیں۔
جناب چاوش اولو نے وزیر اعظم سینار کے ساتھ ملاقات میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آئندہ کے ایام میں ترکی کووڈ۔19 ویکسین کو قبرصی ترک بھائیوں تک بھی پہنچائے گا۔
جناب چاوش اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
متعللقہ خبریں

اب غیر ملکی شفا لینے کے لیے ترکی کا رخ کرتے ہیں، صدر ایردوان
غیر ملکی ترکی آتے ہوئے ہماری شاہراہوں، پلوں، ہوائی اڈوں کو دیکھتے ہوئے حیرت زدہ ہو جاتے ہیں

ترکی، ادانہ سے داعش کے دو نام نہاد سرغنہ گرفتار
رہا کیے جانے والے دیگر ملزمین کو ملک بدر کرنے کے لیے ضلعی امیگریشن ادارے کے سپرد