ہماری حکومت خدمات عامہ کو ملک کے ہر چپے میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے:ایردوان

صدر نے کہا کہ  مواصلات،توانائی سے متعلق سرمایہ کاری اور دیگر عوامی خدمات پر مبنی اہداف ملک کے گوشے گوشے کا احاطہ کر رہے ہیں اور ہم سرمایہ کاری ی فضا کو برقرار رکھنے کے  لیے پر عزم ہیں

1575270
ہماری حکومت خدمات عامہ کو ملک کے ہر چپے میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے:ایردوان

 انصاف و ترقی پارٹی کے چئِیر مین اور صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ   ہماری حکومت  ترکی کو معاشی بد حالی میں جھونکنے والوں کے خلاف سینہ سپر ہوتے ہوئے درخشاں مستقبل کی تیاری میں ہے۔

 صدر ایردوان  نے  اپنی پارٹی کے ادانہ،انطالیہ،برصا اور موعلا اضلاع  کے پارٹی کارکنوں سے ویڈیو رابطہ کیا۔

 صدر نے کہا کہ  مواصلات،توانائی سے متعلق سرمایہ کاری اور دیگر عوامی خدمات پر مبنی اہداف ملک کے گوشے گوشے کا احاطہ کر رہے ہیں اور ہم سرمایہ کاری ی فضا کو برقرار رکھنے کے  لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی، بد اخلاقی،جنونیت اور تشدد سے پاک ہر قسم کے نظریات  ہمارے لیے باعث احترام ہیں،ہمارے اتحاد ویک جہتی کو نقصان پہنچانےوالوں کے باوجود  ہماری  عوام اپنا مستقبل انصاف و ترقی پارٹی اور جمہوری اتحاد سے وابستہ دیکھتی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں