ترکی کی طرف سے ریاض پر میزائل حملوں کی شدید مذمت

ہم میزائل حملوں کی شدت سے مذمت کرتے اور برادر ملک سعودی عرب اور سعودی عوام کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1571977
ترکی کی طرف سے ریاض پر میزائل حملوں کی شدید مذمت

ترکی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شہری رہائشی مراکز پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ " ریاض  پر حالیہ تین دنوں میں دوسری دفعہ میزائل حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ شہری آبادی کو ہدف بنانے والے اس میزائل حملے کو سعودی فضائی دفاعی نظام کی طرف سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ہم مذکورہ حملوں کی شدت سے مذمت کرتے اور برادر ملک سعودی عرب اور سعودی عوام کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ ریاض میں کل  دھماکہ ہوا جس کی آواز شہر کے متعدد مقامات سے سنی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے فضاء میں تباہ کئے گئےایک بیلسٹک میزائل کے مناظر شئیر کئے تھے۔



متعللقہ خبریں