ترک جینڈر میری کا آپریشن: دہشتگردوں کےدرجنوں گودام اور پناہ گاہیں تباہ

ترک وزارت داخلہ  کا کہنا ہے کہ ترک مسلح افواج نے علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کے 62 عدد گوداموں اور 53 پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے

1572330
ترک جینڈر میری کا آپریشن: دہشتگردوں کےدرجنوں گودام اور پناہ گاہیں تباہ

 ترک وزارت داخلہ  کا کہنا ہے کہ ترک مسلح افواج نے علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کے 62 عدد گوداموں اور 53 پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق، یہ کاروائیاں ایرین 5 نامی آپریشن کے تحت کی گئیں جن میں  ضلع ماردین جینڈر میری کے کمانڈوز ،خصوصی ٹیموں اور دیگر حفاظتی اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

اس آپریشن کے تحت دہشتگردوں کے 62 گودام  اور 53 پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں جبکہ کثیر تعداد میں  اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عوام کے تعاون سے یہ آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں