صدر ایردوان کی قیادت میں قومی سلامتی کونسل کا اجلاس 28 جنوری کومنعقد ہوگا
اس سال کے پہلے اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیشرفت ، آذربائیجان ، لیبیا اور شام میں ترک فوج کی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے

قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات ، 28 جنوری کو صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
اس سال کے پہلے اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیشرفت ، آذربائیجان ، لیبیا اور شام میں ترک فوج کی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ترکی اور یونان ، ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں موجود مسائل کو حل کرنے کے لئے دوبارہ شروع کی جانے والے تحقیقاتی سطح کے مذاکرات بھی ایجنڈے کا اہم موضوع ہوگا۔
اس تناظر میں ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کےمفادات کی روشنی میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ترکی کی فوجیوں اور شام کے مسئلے اور لیبیا ، آذربائیجان اور ترکی میں دہشت گرد عناصر کے خلاف لڑائی میں ہونے والی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں ، تمام دہشت گرد تنظیموں ، خاص طور پر پی کے کے / کے سی کے-پی وائی ڈی / وائی پی جی ، ایف ای ٹی او اور ڈی ای ایس ای کے خلاف کارروائیوں اور دیگر علاقائی اور قومی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کی جائے گی۔