نائجریا کے حملے میں ہلاک آذربائجیجانی باشندے کے لیے آخری رسومات

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   سفیر نیلو فر نے اس حملے کے آغاز ہی کے موقع پر   گابن کے حکام کی جانب سے  تعاون اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

1571575
نائجریا کے حملے میں ہلاک آذربائجیجانی  باشندے کے لیے آخری رسومات

نائیجیریا  کے کھلے سمندر پر حملے کا نشانہ بننے والے موزارت  بحری جہاز کے عملے  میں سے ہلاک ہونے والے  آذربائیجان کے ملاح کی  آخری رسومات کے لیے  نعش کو نجی طیارے کے ذریعہ گبون کے دارالحکومت لبریویل منتقل کردیا گیا ہے۔

ترکی کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹر اکاونٹ  میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے آذربائیجانی بھائی کی  نعش کو  آخری رسومات کے لیے   پورٹ-جنٹیل سے دارالحکومت لبری ویل منتقل کر دی گئی ہے ، اس نعش کو  صدر کی جانب سے مختص نجی طیارے کے ذریعہ گبون منتقل کیا گیا۔ سفیر نیلو فر   ایردم  اسی طیارے میں  موجود تھیں ۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   سفیر نیلو فر نے اس حملے کے آغاز ہی کے موقع پر   گابن کے حکام کی جانب سے  تعاون اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

موزارت نامی لائبیریائی پرچم بردار جہاز پر 23 جنوری کو نائیجیریا کے شہر لاگوس سے 180 میل دور بحری      پرت حملہ کیا تھا۔  

 

 



متعللقہ خبریں