بروقت اقدامات کی بدولت ہم نے ویکسین کی بلا تاخیر وصولی شروع کر دی ہے: ایردوان

ایک ایسے دور میں کہ جب خوشحال ترین ممالک سے دِلوں کو مٹھی میں لینے والے مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے ہم کم ترین پریشانی کے ساتھ اس دور سے نکل آئے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1571510
بروقت اقدامات کی بدولت ہم نے ویکسین کی بلا تاخیر وصولی شروع کر دی ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی خرید کے معاملے میں بروقت اقدامات کی بدولت ہم نے ویکسین کی بلا تاخیر وصولی شروع کر دی ہے۔

صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں " سماجی تقرریوں" کی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ خدمات کے شعبے میں ترکی کی انفراسٹرکچرل طاقت بحرانی ادوار میں زیادہ واضح ہو کر سامنے آئی ہے۔ تقریباً ایک سال پر محیط وباء کے دور میں ہمیں صحت کے شعبے میں کسی ناقابل برداشت بحران کا سامنا نہیں ہوا۔ ہم نے سوشل سکیورٹی کے لئے 46 ملین لیرا سے زائد رقوم کی ادائیگیوں اور وسیع پیمانے پر فراہم کردہ تعاون سے ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا رکھا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں کہ جب خوشحال ترین ممالک سے دِلوں کو مٹھی میں لینے والے مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے ہم کم ترین پریشانی کے ساتھ اس دور سے نکل آئے ہیں۔اس وقت ترقی یافتہ ترین ممالک کو بھی ویکسین کی فراہمی کے مسائل کا سامنا ہے لیکن بروقت اقدامات کی بدولت ہم نے تیزی سے ویکسین وصول کرنا شروع کر دی ہے۔


ٹیگز: #ویکسین

متعللقہ خبریں