ترکی: صدر رجب طیب ایردوان کی مغوی جہاز کے کپتان سے ٹیلی فون پر ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے نائیجیریا کے کھُلے سمندر میں بحری قزاقوں کے  حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کے کپتان سے ٹیلی فون پر ملاقات کی

1570288
ترکی: صدر رجب طیب ایردوان کی مغوی جہاز کے کپتان سے ٹیلی فون پر ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے نائیجیریا کے کھُلے سمندر میں بحری قزاقوں کے  حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کے کپتان فاروق یارین کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

صدارتی محکمہ مواصلات کی طرف سےجاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان معاملے سے متعلق ہر پیش رفت پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ حملے میں بچ جانے والے عملے کے 3 اہلکاروں کے ساتھ جہاز گیبن کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔صدر ایردوان نے عملے کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں  اور انہیں تسلی دی ۔

بیان کے مطابق صدر ایردوان نے کہا ہے کہ عملے کے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے بھی بھاری کاروائیاں جاری ہیں۔

دوسری طرف لیبروِل میں ترکی کی سفیر نیلوفر ایردم قائیگیسز نے بھی متاثرہ جہاز کے عملے کے باقی ماندہ 3 افراد سے ملاقات کی ہے۔

لائبیریا کا پرچم بردار موزارٹ نامی بحری جہاز کل نائیجیریا کے شہر لوگاس سے تقریباً 180 بحری میل کے فاصلے پر کھُلے سمندر میں بحری قزاقوں کے حملے کا نشانہ بنا۔

جہاز نائیجیریا کے شہر لاگوس سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون کی طرف عازم سفر تھا۔ جہاز کے 19 رکنی عملے میں سے ایک آذری الاصل رکن ہلاک  کر دیا گیا اور 15 کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

حملے سے بچ جانے والے عملے کے 3 اراکین نے جہاز کو کل گیبن کے گینٹیل بندرگاہ پر لنگر اندازکیا تھا۔



متعللقہ خبریں