جہاز رانوں کو اغوا کرنے والے بحری قزاقوں نے تا حال کوئی رابطہ قائم نہیں کیا
لائبیریا پرچم بردار موزارت نامی بحری جہازپر گزشتہ روز نائجیریا کے شہر لاگوس سے تقریباً 180 میل کی دوری پر بحری قزاقوں نے حملہ کر دیا تھا

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ خلیج گینے سے اغوا کردہ بحری جہاز کے عملے کے حوالے سے بحری قزاقوں نے تا حال کسی سے رابطہ نہیں کیا۔
جناب چاوش اولو نے ترکی قومی اسمبلی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ترک شہریوں پر یا گیا ہے، ہمارے 15 جہاز ران اغوا کر لیے گئے ہیں، ہمارے بحری جہاز پر سیکیورٹی کےحوالے سے کوئی مواد موجود نہیں، ہمارا ایک شہری زخمی ہے تا ہم اس کی طبی حالت بالکل ٹھیک ہے۔
صدر ایردوان کے شروع سے ہی اس عمل کا قریبی طور پر جائزہ لینے پر زور دیتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ ابتک اغوا کنندگان سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ہمارا تمام تر علاقائی ممالک سے رابطہ قائم ہے۔
یاد رہے کہ لائبیریا پرچم بردار موزارت نامی بحری جہازپر گزشتہ روز نائجیریا کے شہر لاگوس سے تقریباً 180 میل کی دوری پر بحری قزاقوں نے حملہ کر دیا تھا۔
اس بحری جہاز پر سوار 19 افراد پر مشتمل عملے میں سے آذربائیجانی شہریت کا حامل ایک جہاز ران ہلاک جبکہ 15 اغوا کر لیے گئے تھے۔
نجات پانے والے تین جہاز رانوں نے کل بحری جہاز کو گینتل بندرگاہ پر لنگر انداز کر دیا تھا۔