ہم عظیم اور طاقتور ترکی کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں: صدر ایردوان

اپنے اس ہزار سالہ وطن میں ہم نے جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ شخصی نہیں ہیں ان کے پیچھے لاکھوں انسانوں کی محنت اور لاکھوں کا خون ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1567558
ہم عظیم اور طاقتور ترکی کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم عظیم اور مضبوط ترکی کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس سے لائیو رابطے کے ساتھ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے 7 ویں معمول کے سقاریہ، یالووا، کرک لرایلی، ایدرنے اور چناق قلعے ضلعی اجلاسوں میں  شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ " اپنے اس ہزار سالہ وطن میں ہم نے جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ شخصی نہیں ہیں ان کے پیچھے لاکھوں انسانوں کی محنت اور لاکھوں کا خون ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم جانتے ہیں کہ  ہزار سال بھی گزر جائیں تو بھی ایسے حلقے موجود ہیں کہ جن سے اس  خطّہ ارضی پر ہماری موجودگی برداشت نہیں ہو رہی"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ایسوں سے بھی باخبر ہیں کہ جنہوں نے ترکی کی جمہوریت اور اقتصادی ترقی  سے لاتعلق رہنے کے لئے اپنی آنکھوں اور کانوں کو بند کر رکھا ہے  اور دلوں پر مہر لگا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایسوں کو بھی جانتے ہیں کہ جو ترکی کے 81 اضلاع، 1389 قصبوں، 42 ہزار محلّوں اور دیہاتوں کے چپّے چپّے پر جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کی سرمایہ کاریوں کو ڈھانپنے کی کوششوں میں ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود ہم عظیم اور طاقتور ترکی کی تعمیر  کو جاری رکھے ہوئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں