وزیر خارجہ میولود چاوش اولو20 تا 22 جنوری برسلز کا دورہ کریں گے
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو یوروپی یونین کونسل ، کمیشن کے اعلی سطحی عہدیداروں اور یورپی پارلیمنٹ کے کچھ ممبروں سے بات چیت کریں گے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 20-22 جنوری کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کا دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو یوروپی یونین کونسل ، کمیشن کے اعلی سطحی عہدیداروں اور یورپی پارلیمنٹ کے کچھ ممبروں سے بات چیت کریں گے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریر بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم ، وزیر برائے امور خارجہ ، یورپی امور ، خارجہ تجارت اور وفاقی ثقافتی اداروں سوفی ولیمز اور نیٹو کے سکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ سے دوطرفہ اور کثیر جہتی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ برسلز مذاکرات میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ترکی اور یورپی یونین تعلقات ترکی کی روپی یونین کی مستقل رکنیت اور تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
متعللقہ خبریں

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے رسم جنازہ کا اہتمام
دین و وطن کے لیے شہادت کا مرتبہ حاصل کرنا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا، ترک صدر