ترکی کا انڈوینیشا میں زلزلےپر عوام اور حکومت سے تعزیت

مغربی سلویسی ڈیزاسٹر ایجنسی کے صدر ڈارنو ماجدماجینے شہر    میں  آنے والے زلزلے  کے نتیجے میں اموات کی تعداد 35 پہنچنے سے آگاہ کیا ہے

1564435
ترکی کا انڈوینیشا میں زلزلےپر عوام اور حکومت سے تعزیت

ترکی نے  انڈونیشیا  میں آج آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لئے عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابقصدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 

" کہ انڈونیشیا کے مغربی سولوسی صوبے  میں آنے والے 6.2 شدت کےزلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی  ہونے پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔

انہوں نے  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد  کے لیے اللہ سے  مغفرت کرنے کے ساتھ ساتھ  ، ان کے لواحقین ، دوستوں اور برادرانہ انڈونیشی عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر صحتیابی کی دعا کی ہے۔

مغربی سلویسی ڈیزاسٹر ایجنسی کے صدر ڈارنو ماجدماجینے شہر    میں  آنے والے زلزلے  کے نتیجے میں اموات کی تعداد 35 پہنچنے سے آگاہ کیا ہے۔

اس زلزلے میں اب  637 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 15 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے ، خطے میں امدادی  ٹیموں کی  تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں