ناروے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے پراپیگنڈا کے خلاف ترکی کا سخت رد عمل

پی وائے ڈی/ وائے پی جی جو کہ شام میں پی کے کے کی ایک شاخ ہے ، یہ خواتین کااستحصال کرنے والی تنظیموں میں سر فہرست ہے، ترکی

1564209
ناروے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے پراپیگنڈا کے خلاف ترکی کا سخت رد عمل

ترکی نے  ناروے   کے خلاف دارالحکومت اوسلو میں ایک سرگرمی کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ایک پین کارڈز کو دکھائے جانے کے جواز میں رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

دفتر ِ خارجہ نے  اس حوالے سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اوسلو بلدیہ کے تعاون سے منعقد ہ ایک پروگرام کے  دوران  پی کے کے/ وائے پی جی دہشت گرد تنظیم کے لیے پراپیگنڈا کرنے والے  اور نام نہاد حقوق ِ نسواں  سے متعلق ایک  بورڈ کو  عوامی مقام پر  لٹکائے  جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام تر سفارتی کوششوں کے باوجود اوسلو بلدیہ کی ضد باعث عبرت ہے۔

PKK کے 40 ہزار سے زائد انسانوں کی ہلاکتوں کی ذمہ  دار ایک دہشت گرد تنظیم ہونے کی یاد دہانی کرانے والے اعلامیہ میں  توضیح کی گئی ہے کہ اس تنظیم  کی دہشت گرد کاروائیوں سے سب  سے زیادہ خواتین مثاتر ہوئی ہیں، بچوں کے اغوا سمیت جرائم سر زد کرنے والی اس تنظیم کی کارستانیوں کو انسانی حقوق رپورٹ میں جگہ دی  جا چکی ہے۔ بچوں کو اغوا کی جانے والی ضلع دیار بکر کی ماؤں کی فریادیں  تنظیم کے گھناؤنے چہرے  کی ایک مثال ہے۔

پی وائے ڈی/ وائے پی جی جو کہ شام میں پی کے کے کی ایک شاخ ہے ، یہ خواتین کااستحصال کرنے والی تنظیموں میں سر فہرست ہے۔

اعلامیہ میں دہشت گردی کے پراپیگنڈہ کو نکتہ پذیر  کیے جانے کی  اپیل کرتے ہوئے  کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی اعانت کرنے والوں کو ایک دن  اسی کا نشانہ  بن سکنے کی  حقیقت کو بھی نہیں جھٹلایا جا سکتا۔



متعللقہ خبریں