ترکی: چاوش اولو۔ قریشی ملاقات

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر تعاون کی وجہ سے  ترکی کا شکریہ ادا کیا

1562769
ترکی: چاوش اولو۔ قریشی ملاقات
cavusoglu-mahmud tmv pakistan.jpg
cavusoglu-mahmud tmv pakistan.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہیں۔

اسلام آباد میں مصروفیات کے دوران سب سے پہلے پاکستان کے صدر عارف علوی نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر علوی نے جناح ہال میں منعقدہ تقریب میں چاوش اولو کو نشانِ "ہلالِ پاکستان" پیش کیا۔

مذاکرات سے متعلق سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ  بیان میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ " میں نے صدر علوی کو  صدر ایردوان کی طرف سے نیک تمناوں سے آگاہ کیا۔ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ہم اپنے بہترین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ نشانِ ہلالِ پاکستان میرے لئے باعث فخر اعزاز ہے۔ترکی۔ پاکستان بھائی چارہ زندہ باد"۔

بعد ازاں انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی۔

دو طرفہ مذاکرات میں باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر غور کیا گیا۔

دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ کے لئے بین الاقوامی مسائل میں دو طرفہ مفادات  کے بارے میں مشترکہ حکمت پر عمل کرنے  کے معاملے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں دونوں وزراء نے دنیا میں تیزی سے پھیلتے اسلامو فوبیا  رجحان پر بھی اندیشوں کا اظہار کیا اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

مذاکرات میں ترکی۔پاکستان اسٹریٹجک اقتصادی فریم ورک  کے اطلاق کی ضرورت کا بھی تعین کیا گیا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر تعاون کی وجہ سے  ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

وزراء کے درمیان مذاکرات کے بعد بین الوفود مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے بعد چاوش اور پاکستان کے وزیر تعلیم شفقت محمود نے ترکی معارف وقف TMV کے اسٹیٹس اور کاروائیوں کے بارے میں سمجھوتے پر دستخط کئے۔

مذکورہ سمجھوتے کے ساتھ پاکستان میں بین الاقوامی سول سوسائٹی تنظیم  کی حیثیت کے حامل  المعارف وقف کو سرکاری ادارے کی حیثیت دے دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں