ترکی کے کورونا وائرس کی ویکسین کے جانوروں پر کامیاب تجربات، جلد ہی رضاکاروں پر کلینکل تجربات کا آغاز

ایجین یونیورسٹی  نے ترکی کے علمی اور تحقیقاتی ادارے TUBITAK کے تعاون سے تیار کردہ ڈی این اے ویکسین کے جانوروں پر  تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں  جس پر  آنے والے دنوں میں کلینیکل ٹرائلز کا آغاز  کردیا جائے گا

1562016
ترکی کے کورونا وائرس کی ویکسین کے جانوروں پر کامیاب تجربات، جلد ہی رضاکاروں پر کلینکل تجربات کا آغاز

ترکی کی ایجین  یونیورسٹی  میں نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے لئے تیار کردہ ویکسین  کے

جانوروں پر تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔

ایجین یونیورسٹی  نے ترکی کے علمی اور تحقیقاتی ادارے TUBITAK کے تعاون سے تیار کردہ ڈی این اے ویکسین کے جانوروں پر  تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں  جس پر  آنے والے دنوں میں کلینیکل ٹرائلز کا آغاز  کردیا جائے گا۔

ایجین یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تحریر ی بیان میں کہا گیا ہے کہ   میڈیکل فیکلٹی کے  ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹڑ  مرت دوش قایا  جس ڈی این اے ویکسین پر کام کررہے ہیں  وہ  بایوٹیک ویکسین تکنیک سے بھی اعلیٰ تر ہے ۔

دوش قایا نے  نے بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرسکی روک تھام کے لیے چار مختلف پروٹو ٹائپ تیار کی ہیں۔

"ہم جانوروں کے تجربات میں کامیاب رہے ہیں اور ہم نے جو آؤٹ ُپٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں اسے حاصل کرلیا ہے۔ ہم نے جو 2 ویکسین پروٹو ٹائپ تیار کی ہیں ان کے جانوروں پر کیے جانے والے تجربات کامیاب رہے ہیں اور   جانوروں کے سیلز  اور  مدافعتی  نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ جانوروں پر کامیاب تجربات کے بعد اب ہم کلینیکل مرحلےکی جانب بڑھ رہے ہیں۔  

دوش قایا نے کہا کہ  تیار کردہ ویکسین کا  رضا کاروں پر آزمائشی  ٹیسٹ  شرو کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں