ہم، البانیہ کے ساتھ اقتصادی تعاون میں اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں: ایردوان

ہم البانیہ میں انفراسٹرکچر اور ٹوئرازم کے شعبوں میں سرمایہ کاریوں میں اضافے کا پروگرام رکھتے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1559054
ہم، البانیہ کے ساتھ اقتصادی تعاون میں اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نےکہا ہے کہ ہم، البانیہ کے ساتھ اقتصادی تعاون میں اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے انقرہ کے سرکاری دورے پر موجود البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کےساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم البانیہ میں انفراسٹرکچر اور ٹوئرازم کے شعبوں میں سرمایہ کاریوں میں اضافے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ ہمارا ارادہ اس ملک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو ایک نئے قد و کاٹھ تک پہنچانا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے تعاون سے البانیہ میں ایک ہسپتال قائم کیا جائے گا۔علاوہ ازیں وہاں معارف وقف کے زیرِ انتظام آنے والی یونیورسٹی کی مدد سےہم  ملک میں حقیقی معنوں میں استنبول تکنیک یونیورسٹی قائم کریں گے۔

البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ میں، صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کے بعد  دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں نئے باب کے آغاز کے لئے ایک مضبوط ارادے کا مشاہدہ کر رہا ہوں۔

راما نے گذشتہ سال زلزلوں  کے دوران البانیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی وجہ سے ترک عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔


ٹیگز: #البانیہ

متعللقہ خبریں