قبرصی ترکوں کے حق و حقوق کا تحفظ ہمیشہ ترکی کی ذمہ داری ہو گا، نائب صدر

14 اگست  1974 کو شہید کیے جانے والے 14 بچوں  کی نعشوں کے باقیات کی  شناخت کے بعد انہیں گزشتہ دنوں دفن کر دیا گیا

1553135
قبرصی ترکوں کے حق و حقوق کا تحفظ ہمیشہ ترکی کی ذمہ داری ہو گا، نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے نے  ترکی کے قبرصی ترکوں کا ہمیشہ ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں 14 اگست  1974 کو شہید کیے جانے والے 14 بچوں  کی نعشوں کے باقیات کی  شناخت کے بعد انہیں گزشتہ دنوں دفن کر دیا گیا تھا۔

نائب صدر اوکتائے نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا  ہے کہ’’ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں ایوکا مظالم   میں شہید ہونے والے  بچوں  کی نعشوں کو آخری سفر پر روانہ کیے جانے نے  ماضی میں  پیش آنے والے دردناک واقعات کی  ایک بار پھر یاد تازہ کی ہے۔  جزیرے میں ترکوں کے وجود کو نظر ِ انداز کرنے والےآج بھی اُسی عدم حل کی ذہنیت   کے مالک ہیں۔ ‘‘

جناب اوکتائے نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کل کی طرح ، آج اور مستقبل میں بھی ترکی اپنے تمام تر وسائل  کے ساتھ قبرصی ترکوں کے شانہ بشانہ  ہو گا، ان کے  جان و مال، حق و حقوق اور مفادات کا  تحفظ کیا جائیگا، پوری دنیا کو ان حقائق سے آگاہ رہنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں