ہم نے ملک کی اقتصادی ترقی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر غور کیا: ایرسان سانر

ترکی کی طرف سے متوقع مالی وسائل کے ساتھ سب سے پہلے سڑکوں کی پلاننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے: وزیر اعظم ایرسان سانر

1551042
ہم نے ملک کی اقتصادی ترقی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر غور کیا: ایرسان سانر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں انقرہ کی طرف سے متوقع منصوبوں کا آغاز 2021 میں کیا جائے گا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی نئی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم ایرسان سانر نے کل انقرہ کا پہلا دورہ کیا۔

دورے سے واپسی پر ایرجان ہوائی اڈے  پر فوجی و حکومتی اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر  اخباری نمائندوں سے بات چیت میں سانر نے کہا ہے کہ دورے میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سے متعلق تقریباً تقریباً تمام موضوعات کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔ ہم نے ملک کی اقتصادی ترقی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر غور کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سال 2020 میں مادرِ وطن ترکی کے ساتھ ہمارے طے کردہ مالی سمجھوتوں کے دائرہ کار میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لئے 800 ملین لیرا کے مالی وسائل کی منتقلی کے لئے بھی تمام ضروری کاروائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان متوقع مالی وسائل سے سب سے پہلے سڑکوں کی پلاننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ایرسان سانر نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں  500 بستروں والے نئے ہسپتال کی تعمیر،  ایرجان ہوائی اڈے کی تکمیل کے اور اس کے ساتھ ساتھ 500کورونا وائرس ویکسین خوراکوں کے بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ پہنچنے کے بارے میں تمام ضروری معاملات کے بارے میں فیصلے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا ساتھ دینے پر صدر ایردوان اور نائب صدر اوکتائے کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں