ایردوان۔ تبون ٹیلیفون بات چیت،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر ایردوان نے الجزائری ہم منصب عبدلمجید تبون سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دیگر علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا

1548941
ایردوان۔ تبون ٹیلیفون بات چیت،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے الجزائری ہم منصب عبدلمجید تبون سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس باتچیت میں  دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دیگر علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جناب ایردوان نے صدر تبون کی کورونا سے شفا یابی پر  بھی ان کےلیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

 



متعللقہ خبریں