ترکی، کورونا سے ایک دن میں 193 مریض چل بسے
ترکی بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار509 تک ہو گئی
1539946

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 193 مریض اللہ کو پیارے ہو گئے۔
جس کے بعد ترکی بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار509 تک ہو گئی ۔
ایک دن میں ایک لاکھ94ہزار435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 6ہزار903 افراد میں وائرس کے نمایاں اثرات کا مشاہدہ ہوا ہے تو ٹیسٹ مثبت آنے والے یومیہ واقعات کی تعداد 32 ہزار 736 رہی ہے۔
اسی دورانیہ میں 4 ہزار 811مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23ہزار142 ہو گئی ۔
متعللقہ خبریں

نئے اصلاحاتی پیکیج کو جلد ہی قومی اسمبلی میں لایا جائیگا۔ صدر ایردوان
۔ہمارا اصل ایجنڈہ قوم کا مسئلہ ہے۔ ہم نے ابتک 10 ملین ویکسین درآمد کی ہے