صوفی ازم میں دلچسپی رکھنے والوں کو"یونس ایمرے" ترک ڈرامہ سیریزدیکھنی چاہیے: وزیراعظم عمران خان

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے میری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ ’یونس ایمرے‘ ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے

1538107
صوفی ازم میں دلچسپی رکھنے والوں کو"یونس ایمرے" ترک ڈرامہ سیریزدیکھنی چاہیے: وزیراعظم عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے صوفی ازم میں دلچسپی رکھنے والوں کو ترک ڈرامے "یونس ایمرے'"دیکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے میری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ ’یونس ایمرے‘ ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ کی ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک اور ترک سیریز "یونس ایمرے"کی اردو ڈبنگ کو’راہ عشق‘ کے نام سے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے ۔

"یونس ایمرے" کو اردو میں ڈب کرکے "راہ عشق" کے نام سے پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر ہفتے میں 2 دن نشر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 44 اقساط اور دو سیزن پر مشتمل ترکش سیریز یونس ایمرے کو 2015 میں ترکی کے چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

رواں برس مئی میں ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ارطغرل غازی کے بعد ترکش ڈرامےیونس ایمرے کو نشر کرنے کے خواہش مند ہیں۔

فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ" یونس ایمرے" ترکی کے ایک صوفی شاعر اور درویش تھے جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کے لیے وقف کردی تھی۔



متعللقہ خبریں