اسلامی تعاون تنظیم کے نئے فیصلوں کا ترکی کی جانب سے خیر مقدم

ہمارا ملک شرو ع سے  ہی  تنظیم کی عالمی حیثیت کے تحفظ کرنے اور اسے طاقتور بنانے   کے منشور  کے ساتھ اپنی کوششوں پر عمل پیرا ہے

1538179
اسلامی تعاون تنظیم کے نئے فیصلوں کا ترکی کی جانب سے خیر مقدم

ترکی نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کونسل اجلاس میں قبول کردہ قرار دادوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترک دفترِ خارجہ نے  نائجر کے دارالحکومت نیامے میں منعقدہ اجلاس میں قبول کردہ قرار دادوں سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ کی شراکت سے  27 تا 28 نومبر 2020 کو منعقدہ  اجلاس میں قبول کردہ قرار دادیں مسلم امہ کے مشترکہ مسائل کے برخلاف  اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اتحاد و یکجہتی کی توثیق کے اعتبار سے اہمیت  کی حامل ہیں۔

چاڈ کے سابق وزیر خارجہ حسین ابراہیم طاہا کے  افریقی  گروپ کے مشترکہ امیدوار  کی حیثیت سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تقرری بعد ترک دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ’’ہمارا ملک شرو ع سے  ہی  تنظیم کی عالمی حیثیت کے تحفظ کرنے اور اسے طاقتور بنانے   کے منشور  کے ساتھ اپنی کوششوں پر عمل پیرا ہے۔ ‘‘

اعلامیہ میں علاوہ ازیں  موجودہ سیکرٹری  جنرل یوسف عصومین کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور نئے سیکرٹری جنرل طاہا کو مبارکباد پیش کی گئی ۔

 

 



متعللقہ خبریں