عام وبا نے دنیا بھر میں لمحات کو ہم آہنگ کر ڈالا ہے، صدرتی ترجمان

انسانوں کے اس سلسلے سے ’’میانہ روی سے زندگی ممکن ہونے‘‘ کا سبق سیکھ سکنے کے ماحول نے جنم لیا ہے

1538390
عام وبا نے دنیا بھر میں لمحات کو ہم آہنگ کر ڈالا  ہے، صدرتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ  کورونا وبا نے ایک طویل عرصے کے بعد پوری دنیا کو ایک ہی ماحول میں ڈھال دیا ہے۔

قالن نے ’’ عام وبا کے بعد  عالمی نظام اور بدلنے والے متحرکات‘‘ کے زیرِ عنوان کل شروع ہونے والے چوتھے ٹی آرٹی ورلڈ فورم 2020 میں ’’وبا کے دوران کثیر القطبی دنیا: عالمی تعاون کا مستقبل‘‘  کے عنوان سے ایک نشست سے خطاب کیا۔

انہوں نے ویکسین کی ایجاد کے ساتھ ’’کورونا سے قبل کے دور کو   فی الفور واپسی  کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ ایک طویل مدت بعد ہوا ہے کہ دنیا کے کسی واقع سے  ہر کس متاثر ہوا ہو، ٹھیک معنوں  میں پورا کرہ ہر لمحہ ایک ہی  درد سے دوچار ہے۔ ‘‘

 ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں شمولیت، قومی مملکت، آزادی اور سلامتی کے مابین توازن، کثیر الاجہتی  اور باہمی تعاون جیسے نظریات  اور تشریحات میں  متعدد تبدیلیاں رونما ہونے  کا کہنا ممکن ہے۔

ایشیائی منڈیوں کے امریکی اور یورپی منڈیوں، شام اور عرا ق  جنگوں  کے دنیا کے بعید ترین مقامات کو متاثر کرنے کی مثال پیش کرتے ہوئے قالن نے  بتایا کہ  کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ مشرق سے لیکر مغرب تک ، امیر ممالک سے لیکر فقیر ممالک تک، جنوب سے شمال تک ہماری زندگیوں کو ہر  پہلو سے متاثر کرنے والے  اور تقریباً ہر چیز کو بدل دینے والا واقع کبھی پیش نہ آیا تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ پیش رفت ہماری زندگیوں کے نظام میں اہم سطح کے نتائج پیدا کرے گی۔

انسانوں کے اس سلسلے سے ’’میانہ روی سے زندگی ممکن ہونے‘‘ کا سبق سیکھ سکنے کا ذکر کرتے ہوئے جناب قالن نے بتایا کہ موجودہ حالات  ہماری مختصر سی زندگیوں میں کہیں زیادہ معیاری   ماحول پیدا کر سکتے ہیں۔  پیسہ زیادہ صحت مند، زیادہ خوش باش  زندگی بسر کرنے کا مفہوم نہیں رکھتا۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ ، عالمی ادارہ صحت ، یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم کی طرح کے بین الاقوامی ادارے  کورونا وبا کے خلاف  مؤثر اقدامات  اٹھانے میں مصروف ہیں،  اس طرز کے بحرانوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ان کو بعض ترامیم کرنا لازمی بن جائیگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں