یوم اساتاذہ کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان کا بامعنی پیغام

ترک صدر: ایک طاقتور اور با مہارت نسل  پائے کی تعلیم کے زیور سے ہی پروان چڑھتی ہے

1533521
یوم اساتاذہ کے موقع  پر صدر رجب طیب ایردوان کا  بامعنی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی کی استعداد میں جوں جوں اضافہ ہورہا ہے اسی طرح  اساتذہ سے مالی و سماجی تعاو ن کو جاری رکھا جائیگا۔

صدرایردوان  نے 24 نومبر یوم ِ اساتذہ کے حوالے سے جاری کردہ اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ محترم اساتذہ  کو ترک قوم، حکومت اور ذاتی طور پر اس  اہم کام میں قوم کی رہنمائی کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ استاد اپنی تعلیمات کے ساتھ نئی نسلوں کی تربیت کرتا ہے اور اس کام میں اسے سخت محت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔  ایک طاقتور اور با مہارت نسل  پائے کی تعلیم کے زیور سے ہی پروان چڑھتی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم تعلیم و تربیت نظام کے ستون کی حیثیت رکھنے والے اساتذ ہ کی خوشحالی کے لیے ہم انہیں ہر ممکنہ امکانات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں، کیونکہ ان کے لیے اچھا ماحول قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، جوں جوں ہمارا وطن ترقی کرے گا ہم اسی طرح اساتذہ  کے امکانات کو طاقتور بنانے کو اولیت دیتے رہیں گے۔

قومی مکتبوں کے کھلنے  اور غازی مصطفی کمال اتاترک کو  ہیڈ ماسٹر کا عنوان عطا کیے جانے والے اس اہم یوم کے موقع پر میں بیرون ملک اور اندرون ملک  درس و تدریس کرنے والے  تمام تر اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور  اس یوم کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں