امریکہ کے ساتھ نظریاتی اختلافات کے باوجود تعاون کی روایت برقرار ہے: وزیر دفاع

وزیر دفاع نے کہا کہامریکہ کے ساتھ  تعلقات دیگر ممالک کی طرح نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں،نظریاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن دونوں ممالک کے درمیان  ایک طویل تعاون کی روایت تاحال برقرار ہے

1532410
امریکہ کے ساتھ نظریاتی اختلافات کے باوجود تعاون کی روایت برقرار ہے: وزیر دفاع

وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان نظریاتی اختلافات کے باوجود دو طرفہ تعاون کی  طویل روایت  برقرار ہے ۔

 انہوں نے یہ بات  عالمی ہیلی فیکس  دفاعی فورم سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس کے کہی  ۔

انہوںّ  نے امریکہ۔ترک تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ  ترکی کے تعلقات دیگر ممالک کی طرح نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں،نظریاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن دونوں ممالک کے درمیان  ایک طویل تعاون کی روایت تاحال برقرار ہے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ملکوں نے کوریا،صومالیہ،بلقان،افغانستان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں شانہ بشانہ تعاون کیا ہے مگر افسوس کہ  اس مشترکہ تعاون ک کوششوں پر بعض اوقات نظریاتی اختلافات حاوی ہو جاتے ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں