ترکی میں کورونا سے یومیہ اموات اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا عمل جاری

ایک دن میں 141 اموات اور 5 ہزار 103 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے

1531557
ترکی میں کورونا سے  یومیہ اموات اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا عمل جاری

مہلک وائرس نے ترکی کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 141 افراد  وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔

جس سے وبا کے آغاز سے ابتک وائرس کےہاتھوں موت کے منہ میں جانے والے  مریضو ں کی تعداد 12 ہزار84 ہو گئی۔

ایک دن میں ایک لاکھ56ہزار642ٹیسٹ کیے گئے جن  میں سے 5ہزار103 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

اسی دورانیہ میں 2 ہزار 218مریض کورونا سے نجات پا گئے  ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67ہزار 592 ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں