شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حقیقت تسلیم کروانے کا دور شروع ہو گیا ہے: صدر ایردوان

ہم نے دوبارہ سے بے معنی مذاکرات کا آغاز کرنے کی بجائےشمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نئے مستقبل کی تعمیر کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1529756
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حقیقت تسلیم کروانے کا دور شروع ہو گیا ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ ہم شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی حقیقت کو علاقے اور دنیا سے تسلیم کروا سکنے کا دور شروع ہو چکا ہیں"۔

انہوں نے دارالحکومت انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیانات میں دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ "ماراش کے علاقے میں جس پروگرام کا ہم نے اہتمام کیا وہ اب کے بعد علاقے کو تیزی سے کاروبارِ زندگی کے لئے کھولنے کے بارے میں ہمارے عزم کا عکاس ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ اور یونان کے عدم مفاہمانہ روّیے کی وجہ سے ہم نے دوبارہ سے بے معنی مذاکرات کا آغاز کرنے کی بجائےشمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نئے مستقبل کی تعمیر کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں کہ جب ہم شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حقیقت کو علاقے اور پوری دنیا سے تسلیم کروا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں