ترکی کی 95 ممالک کو خشک سبزیوں کی فروخت سے 51 ملین ڈالر کی آمدنی

اولو داع ایکسپورٹرز یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ، خشک سبزیوں کی برآمدات   جس میں بنیادی طور پر یورپی ممالک دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں میں اٹلی پہلے نمبر پر ہے

1527283
ترکی کی 95 ممالک کو خشک سبزیوں کی فروخت سے 51 ملین ڈالر کی آمدنی

ترکی نے  جنوری تا اکتوبر کے عرصے میں 95 ممالک کو  51 ملین 398 ہزار ڈالر مالیت کی خشک  سبزیاں فروخت کی ہیں ۔

اولو داع ایکسپورٹرز یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ، خشک سبزیوں کی برآمدات   جس میں بنیادی طور پر یورپی ممالک دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں میں اٹلی پہلے نمبر پر ہے ۔ اس عرصے کے دوران ، اٹلی کو 12 ملین 335 ہزار ڈالر مالیت کی مصنوعات فروخت کی گئیں۔  خشک سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ ہوا ، اس شعبے کی مجموعی برآمدات کا 23.99 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکہہے جس کی خشک  سبزیوں کی  برآمدات میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی اور 7 لاکھ 841 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

خشک سبزیوں کی تیسری بڑی منڈی پولینڈہے جس کی  برآمدات 47.62 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 392 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 5 لاکھ 8 ہزار ڈالر ہو گئی ہیں۔

اس شعبے  میں  جرمنی کو 4 لاکھ 87 ہزار ڈالر مالیت کی مصنوعات اور 2 لاکھ 434 ہزار ڈالر مالیت کی مصنوعات ہالینڈ کو ارسال کی گئی ہیں۔

اس سال کے اسی عرصے میں ، یونان کو برآمدات ، جو گذشتہ سال جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں خشک سبزیوں کی 1 ملین 932 ہزار ڈالر برآمد کی گئیں ، 46.22 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 825 ہزار ڈالر ہوگئی ہیں۔

فرانس کو برآمدات 1 لاکھ 357 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 1 لاکھ 823 ہزار ڈالر ہوگئیں۔

اس شعبے کی سوئٹزرلینڈ کو برآمدات میں  کافی حد تک  اضافہ ہوا ہے ۔ سال کے 10 ماہ میں سوئٹزرلینڈ کو برآمدات میں سال 2019 کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 218.16 فیصد کا اضافہ ہوا ، 398 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 1 لاکھ 267 ہزار ڈالر تک۔

آسٹریلیا   کو ترکی سے اس عرصے کے دوران 2 ملین  ایک لاکھ  61 ہزار  ، 208 برطانیہ  کوایک ملین دو لاکھ 8 ہزار،  برازیل  کو  ایک ملین 74 ہزار  اور کینیڈا   کو  ایک ملین 57 ہزار ڈالر مالیت کی   خشک سبزیاں برآمد کی  گئی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں