ترکی: آج جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 82 ویں برسی ہے

ہمیں ایک آزاد ملک کا تحفہ عطا کرنے کی وجہ سے غازی مصطفیٰ کمال اور انکے ساتھیوں کی یاد  تاابد ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی: صدر رجب طیب ایردوان

1525007
ترکی: آج جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 82 ویں برسی ہے
10 kasim anma.jpg
10 kasim anma1.jpg
erdogan anitkabir.jpeg
10 kasim anma2.jpg
erdogan anitkabir1.jpeg

آج جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 82 ویں برسی ہے۔

اتاترک نے 1919 سے 1923 کے دوران جنگ نجات کا آغاز کروا کے پہلے اناطولیہ کو قبضے سے آزاد کروایا اور اس کے بعد تمام شعبہ ہائے زندگی میں اصلاحات کے ساتھ جدید ترکی  کے سنگ ہائے میل نصب کئے۔ 82 ویں برسی کے موقع پر اس عظیم لیڈر کی یاد میں مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 5 منٹ پر پورے ملک میں زندگی رُک گئی۔ تمام شہریوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اسی وقت صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے وفد کے ہمراہ مزار اتاترک پر حاضری دی اور احتراماً خاموشی اختیار کی۔

مزارِ اتاترک کے یادگاری دفتر میں اپنے تائثرات رقم کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ملت کی جنگِ بقا کو فتح سے ہمکنار کرکے ہمیں ایک آزاد ملک کا تحفہ عطا کرنے کی وجہ سے غازی مصطفیٰ کمال اور انکے ساتھیوں کی یاد  تاابد ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔ہم شہداء  کی قربانیوں کے ساتھ قائم کی گئی اس حکومت کو تاابد  زندہ رکھیں گے۔آنے والی نسلوں کے لئے  زیادہ خوشحال ،مضبوط اور قابل اعتماد ملک چھوڑنے کے لئے کام کرنا جاری رکھیں گے۔ اللہ آپ کی روح کو شاد کرے"۔

اس کے بعد مزار اتاترک کو شہریوں کی زیارت کے لئے کھول دیا گیا۔ایسے ہزاروں شہریوں نے مزارِ اتاترک کارُخ کیا کہ جن کے دلوں میں 82 سال گزرنے کے باوجود  اتاترک کی رحلت کا دکھ پہلے دن کی طرح تازہ ہے۔



متعللقہ خبریں