ہم قدرتی آفات کے مقابل ترکی کو تیار حالت میں لانے کا کام جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

ایک ماہ کے اندر اندر ہم  زلزلے کے مقابل پائیدار عمارتوں کی تعمیر شروع کر دیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1522426
ہم قدرتی آفات کے مقابل ترکی کو تیار حالت میں لانے کا کام جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم قدرتی آفات کے مقابل ترکی کو تیار حالت میں لانے کے لئے  کام جاری رکھیں گے۔

حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی سربراہان اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ازمیر میں زلزلے کے فوراً بعد شروع ہونے والی امدادی کاروائیاں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ نتائج کی رُو سے زلزلے میں 114 افراد ہلاک اور 1035 زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلہ زدگان کی تمام ضروریات کو بلاکم و کاست پورا کیاجا رہا ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام مختصر وقت میں مکمل ہو جائے گا اور ایک ماہ کے اندر اندر ہم  زلزلے کے مقابل پائیدار عمارتوں کی تعمیر شروع کر دیں گے۔

استنبول سمیت جن جن علاقوں میں زلزلے کا خطرہ موجود ہےوہاں وہاں تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ تاحال زلزلے کےمقابل کمزور 6.7  ملین مکانات ایسے ہیں جن کی تعمیر نو کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے ملک کو زلزلے سمیت تمام قدرتی آفات کے مقابل پائیدار شکل دینے کے لئے دن رات کام کرنا جاری رکھیں گے۔


ٹیگز: #زلزلے

متعللقہ خبریں