ترکی: زلزلے میں جانی نقصان کی تعداد 114 تک پہنچ گئی

ترکی کے ضلع ازمیر میں زلزلے کے بعد جانی نقصان کی تعداد 114 ہو گئی

1521432
ترکی: زلزلے میں جانی نقصان کی تعداد 114 تک پہنچ گئی

ترکی کے ضلع ازمیر میں جانی نقصان کی تعداد 114 ہو گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ازمیر کے کھلے سمندر میں 6.6 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 114 تک پہنچ  گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 898 افراد میں سے 137 کا علاج ابھی جاری ہے۔

شہر میں امدادی کاموں کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں