ترکی: 56 گھنٹے بعد 3 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ازمیر میں زلزلے سے 65 گھنٹے بعد ایک اور معجزہ، 3 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا

1520017
ترکی: 56 گھنٹے بعد 3 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترکی کے ضلع ازمیر میں زلزلے سے 65 گھنٹے بعد ایک اور معجزہ دیکھنے کو ملا ہے۔

تین سالہ بچی  الف پیرینچیک  کو عمارت کے ملبے سے زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس طرح ملبے سے زندہ نکالے جانے والے زلزلہ زدگان کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔

زلزلے سے تقریباً 58 گھنٹے کے بعد 14 سالہ لڑکی عدیل شیرین کو بھی ملبے سے زندہ نکالا گیا تھا۔ عدیل ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی صحت کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 79 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 30 اکتوبر بروز جمعہ  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 51 منٹ پر ازمیر کی تحصیل سفر حصار  سے 17 کلومیٹر کی مسافت پر کھلے سمندر میں 6.6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 16.54 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں