آذربائیجان اور بوسنیا میں ترک یوم جمہوریہ کی مناسبت سےترک پرچم روشن کیے گئے
ترکی اور آذربائیجان ’’دو مملکتیں ایک قوم ‘‘ کے طور پر اپنی خوشی و غم کو ایک ساتھ مل کر منانے والے دو وطن ہیں، ترک سفیر
1518613

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی نئی معماری علامتوں میں سے حیدر علی یف سینٹر اور باکو اولمپک اسٹیڈیم کے بیرونی چبوترے پر ترک پرچم کو منور کیا گیا۔
29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کے موقع پر ان دونوں مقامات سے ترک موسیقی کی دھنیں بھی بلند ہوئیں۔
اس تقریب کے دوران ترکی کے باکو میں سفیر ایرکان اوز اورال نے پریس کو بتایا کہ ترکی اور آذربائیجان ’’دو مملکتیں ایک قوم ‘‘ کے طور پر اپنی خوشی و غم کو ایک ساتھ مل کر منانے والے دو وطن ہیں۔
بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سرائیوو می تاریخی وجیک نیکا کتب خانے کو بھی ترک پرچم کے رنگوں میں ڈبویا گیا۔
علاوہ ازیں شہر کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک تاریخ عمارت پر بھی یوم جمہوریہ کی مناسبت سے پرچم اور تحریروں کو منور کیا گیا۔