ترکی: حکومتی اراکین کی طرف سے چارلی ہیبڈو کے نام نہاد کارٹونوں کی مذمت

ہم، تمام عقل سلیم کے حامل یورپی دوستوں کو اس نوعیت کے غیر مہذب، سطحی ثقافتی نسلیت پرستی اور  عقلی فقدان کے حامل  بیانات کے خلاف جدوجہد کی دعوت دیتے ہیں: چیلک

1517528
ترکی: حکومتی اراکین کی طرف سے چارلی ہیبڈو کے نام نہاد کارٹونوں کی مذمت

نائب صدر فواد اوکتائے  نے نا قابل اصلاح  چارلی ہیبڈو مزاح جریدے  نے صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں ان کی غیر اخلاقی اشاعت پر لعنت ملامت کی ہے۔

فواد اوکتائے نے  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ  "آپ آزادی فکر کے پیچھے چھپ کر کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے! میں اپنے صدر کے بارے میں فرانسیسی نا قابل اصلاح  چارلی ہیبڈو مزاح جریدے   کی  غیر اخلاقی اشاعت کی مذمت کرتا ہوں۔ میں اخلاقی ، باضمیر بین الاقوامی عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بدنامی کے خلاف آواز اٹھائے۔"

وزیر انصاف عبدالحمیدگل نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ "آپ نہیں جانتے کہ آزادی کی آزادی کیا ہے ، یورپ کے فاشسٹ  جو  انسانی اقدار   سے عاری ہیں   آزادی و تحریر و تقریر  کیا ہوتی ہے اس سے نا بلد ہیں۔

 

 

صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ  اس جریدے کی طرف سے ثقافتی نسل پرستی اور نفرت آمیز خاکوں کی اشاعت پر مذمت کی جاتی ہے۔

 یہ نام نہاد خاکے حقارت آمیز ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی اخلاقی پستی کا بھی مظاہرہ ہیں یہ اخلاق سوز خاکے  فرانسیسی صدر کی اپنے ملک کے لیے  غیر ملکیوں سے وابستہ  دشمنی، اسلامو فوبیا اور عدم رواداری پر مبنی روایتی مثال کا بھی حصہ ہیں۔

   مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ  ترکی،  بنی نوع انسان کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور اسلام کے نام پر ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے جبکہ باور  رہے کہ  نسل پرستی،غیر ملکی دشمنی ،اسلامو فوبیا اور یہودی دشمنی پر مبنی یہ اشتعال انگیزی ہمیں ورغلا نہیں سکتی ۔ صدر ایردوان عالمی ضمیر کی آواز بننا جاری رکھیں گے،ترکی ثابت قدم رہے گا جبکہ فاشس ازم اور فاشسٹس کو ناکامی ہوگی۔       

ہم، تمام عقل سلیم کے حامل یورپی دوستوں کو اس نوعیت کے غیر مہذب، سطحی ثقافتی نسلیت پرستی اور  عقلی فقدان کے حامل  بیانات کے خلاف جدوجہد کی دعوت دیتے ہیں۔

فرانسیسی جریدے کے خلاف ایک ردعمل کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چیلک نے کہا ہے کہ " یہ ذہنیت اب ایک کراہت آمیز نقطے پر آ پہنچی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی زیرک  فراست اس پُرنفرت  اور دو رُخی ذہنیت  کو مذاکراتی میز پر بھی اور فیلڈ میں بھی شکست دیتی رہے گی۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے اعتقادات کے احترام کو ملحوظ رکھنے والے ہر شخص سے مذکورہ نفرت  کے پھیلاو کو ملعون قرار دینے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں