ہالینڈ کے جیرٹ ولڈرز کو اسلام اور ایردوان دشمنی سے باز آنا چاہیے: نائب صدر فواد اوکتائے

اوکتائے  نے اپنے  ٹویٹر اکاؤنٹ شیئر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  یورپ کے مختلف گوشوں سے   اسلام  میںاور ترکی کے خلاف  بیانات  پرخاموشی اختیار نہیں کی جائے گی

1515932
ہالینڈ  کے جیرٹ ولڈرز کو اسلام  اور ایردوان دشمنی سے باز آنا چاہیے: نائب صدر فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے  نے ہالینڈ  میں دائیں بازو کی آزادی پارٹی کے سربراہ جیرٹ ولڈرز کی جانب سے صدر رجب طیب ایردوان  کو  نشانہ بنانے والے کاروٹٹون پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اوکتائے  نے اپنے  ٹویٹر اکاؤنٹ شیئر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  یورپ کے مختلف گوشوں سے   اسلام  میںاور ترکی کے خلاف  بیانات  پرخاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ نام نہاد 'فریڈم پارٹی' کے رہنما وائلڈرز کی جانب سے پیش کردپ اسلام مخالف  نظریات   حدود کو پار کرتے  ہوئے  تیار  کردہ نظریات  کو کسی بھی صورت  قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ لوگ اسلامی دشمنی  کو ہوا دیتے ہو ئے صدر ایردوان  کے خلاف بھی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یورپ  کے فیصلہ کرنے والو اداروں میں  اس قسم کے افراد کی موجودگی  باعث شرم ہے۔ یورپ کو  اس قسم کے نظریات  کے خلاف ا ٹھ کھڑا ہو جانا چاہیے   اور اس قسم کے لوگوں کو  نکال باہر کرنا چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں