یورپی ممالک کا اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات  پانا ضروری ہے: ایردوان

یورپی ممالک گلوبل سسٹم میں اپنی حیثیت کا دفاع کرنا چاہتےہیں تو ان کا فوری طور پر اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات پانا ضروری ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1515421
یورپی ممالک کا اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات  پانا ضروری ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کا اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات  پانا ضروری ہے۔

صدر ایردوان نے حالیہ دنوں میں یورپی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی کے بارے میں ٹویٹر سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  "یورپی ممالک سیاسی اور اقتصادی حوالے سے نئے سرے سے طے پانے والے گلوبل سسٹم میں اپنی حیثیت کا دفاع کرنا چاہتےہیں تو ان کا فوری طور پر اپنے وجود میں موجود اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات پانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر یہ بیماری فرانس سے جرمنی تک پورے یورپ کو اندر سے کھوکھلا کر دے گی"۔



متعللقہ خبریں