ترکی اور یونان نے دو طرفہ طور پر ناؤ ٹیکس منسوخ کر دیا

ہم نے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے  کے زیر مقصد ناؤ ٹیکس کو  منسوخ اور یونان سے بھی اس کی توقع ہونے کا اظہار کیا تھا

1515129
ترکی اور یونان نے دو طرفہ طور پر ناؤ ٹیکس منسوخ کر دیا

وزیرِ دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ ترکی نے نیٹو کے وزرا دفاع کے اجلاس کے دوران  پیش کردہ تجویز  پر ترکی اور یونان کی  جانب سے اعلان کردہ ناؤٹیکس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر آقار نے بتایا کہ  نیٹو کے وزرا دفاع کے  ویڈیو لنک کانفرس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں بتایا ہے کہ  نیٹو کے 30 رکن ممالک  کے نمائندوں کی شراکت سے 2 دنوں تک جاری رہنے والے اجلاس میں علاقائی، عالمی دفاعی معاملات سمیت  دیگر متعلقہ معاملات پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جھڑپوں کا معاملہ بھی زیرِ غورآنے کی اطلاع دینے والے آقار نے  بتایا کہ ہمیں امن و استحکام کے قیام کے لیے کیا کچھ کر سکنے  کا جائزہ لینے کا موقع ملا ہے۔جس دوران ہم نے  جنوبی قفقاز میں امن و استحکام کے قیام کی بنیادی شرط آرمینیا کے قابض علاقوں سے  انخلا پر مبنی ہونے  اور اس پر فی الفور عمل کیے جانے کا ایک بار پھر دفاع کیا ہے۔ اجلاس میں زیر ِ غور آنے والا ایک دوسرا اہم معاملہ مشرقی بحیرہ روم  کی تازہ پیش رفت تھا۔

ایجین و مشرقی بحیرہ روم تنازعات  کے حل میں  ترکی کے ہمیشہ قوانین، ڈائیلاگ اور سیاسی حل کے حق میں ہونے کا ذکر کرنے والے وزیر آقار نے بتایا کہ ’’نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں ڈائیلاگ کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔  ہم نے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے  کے زیر مقصد ناؤ ٹیکس کو  منسوخ اور یونان سے بھی اس کی توقع ہونے کا اظہار کیا تھا۔ جس پر یونانی ہم منصب نے مثبت جواب دیتے ہوئے رضا مندی کا اعلان کیا۔

 



متعللقہ خبریں