ترک ہلالِ احمر پاکستان میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مویشی تقسیم کررہی ہے

مویشیوں کی تقسیم کی تقریب میں ترک ہلالِ احمر  کے نمائندے  ابراہیم جارلوس جمیلو   کے علاوہ خانیوال کے کمشنر  آغا ظاہر عباس شیرازی  ، ترک ہلال احمر کے حکام اور پاکستانیوں نے شرکت کی۔

1514660
ترک ہلالِ احمر پاکستان میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مویشی تقسیم کررہی ہے

ترک ہلالِ احمر نے  پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے 15 خاندانوں میں 30 مویشی تقسیم کیے ہیں۔

ترک ہلال احمر کے بیان کے مطابق خانیوال میں 15 خاندانوں کو  دو دو   " مویشی تقسیم  کیے گئے۔

مویشیوں کی تقسیم کی تقریب میں ترک ہلالِ احمر  کے نمائندے  ابراہیم جارلوس جمیلو   کے علاوہ خانیوال کے کمشنر  آغا ظاہر عباس شیرازی  ، ترک ہلال احمر کے حکام اور پاکستانیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئَ شیرازی نے ترک  ہلالِ احمیر کی جانب سے شروع کردہ پراجیکٹس  پر ترکی اور ترک ہللِ احمر کا شکریہ ادا کیا۔

ترک ہلالِ احمیر کے نمائندے جمیلو  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ   اس منصوبے کے دائرہ کار میں ، نومبر کے آخر تک 50 خاندانوں میں مجموعی طور پر 100 مویشی تقسیم کیے جائیں گے ، اور 8 ماہ تک جانوروں کے معالجین کی رہنمائی میں جانوروں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور صحت کی  شعبے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے 300 افراد مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، بیوہ خواتین ، بے روزگار اور غریب لوگوں کے لئے اضافی آمدنی مہیا کرنے، دودھ اور گوشت جیسی  ضروریات کو پورا کرنے کا مقصد لیے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں