ہم اپنے فیصلے خود کرنےکے مجاز ہیں ،امریکہ کیا کہتا ہے پروا نہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ روس سے حاصل کردہ ایس چار سو دفاعی نظام  کا تجربہ کیا گیا ہے اور مزید کیا جا رہا ہے۔امریکہ کا اس بارے میں اعتراض  بے وقعت ہے

1514809
ہم اپنے فیصلے خود کرنےکے مجاز ہیں ،امریکہ کیا کہتا ہے پروا نہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ روس سے خریدے ایس چار سو دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے 

 صدر ایردوان نے استنبول میں اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے حاصل کردہ ایس چار سو دفاعی نظام  کا تجربہ کیا گیا ہے اور مزید کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کا اس بارے میں اعتراض  بے وقعت ہے، ہم   اپنے تمام امکانات کو  برائےکار لا رہے ہیں جس کے لیے ہمیں امریکہ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ،یہ ہمارا فیصلہ ہے اور اس کے بارے میں ہم ہی پورا اختیار رکھتے ہیں۔

 آذربائیجان۔ آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ آرمینیا اپنے وعدوں کا پاس رکھے ، آذری صدر علی ایف کے بیان کو  معمولی نہ سمجھا جائے، یہاں سیاسی حل کی کوششوں میں روس کا جتنا حق ہے اتنا ہی ترکی بھی اپنا حق سمجھتا ہے۔ اس معاملے میں روس کا موقف کافی مثبت ہے ،ہم روس کے ساتھ شام، آذربائیجان اور آرمینیا کے معاملے میں مسلسل رابطے میں ہیں امید ہے کہ اس مسئلے کے حل میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں