ترکی: آرمینیا نے اپنی نیت کا اظہار کر دیا ہے

پاشینیان کے بیان نے ترکی اور آذربائیجان کے حق بجانب ہونے کو ثابت کر دیا ہے۔ جنوبی کاکیشیا میں امن و استحکام صرف اور صرف قارا باغ  کی آزادی سے ہی ممکن ہو گا: ابراہیم قالن

1513723
ترکی: آرمینیا نے اپنی نیت کا اظہار کر دیا ہے

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ آرمینیا نے اپنی نیت کا اظہار کر دیا ہے۔

قالن نے، پاشینیان کے اس بیان کے جواب میں کہ "قاراباغ کا کوئی سفارتی حل نہیں ہے" ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " پاشنیان کے 'قاراباغ کا کوئی سفارتی حل نہیں ہے' کے الفاظ پر مبنی بیان نے آرمینیا کی نیت کو کھلے بندوں ظاہر کر  دیا ہے۔ بیان سے صاف ظاہر ہے کہ جنگ کون چاہتا ہے۔اس بیان نے ترکی اور آذربائیجان کے حق بجانب ہونے کو ثابت کر دیا ہے۔جنوبی کاکیشیا میں امن و استحکام صرف اور صرف قارا باغ  کی آزادی سے ہی ممکن ہو گا"۔

آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجییف نے بھی آرمینیا کے وزیراعظم پاشینیان  کے "شہریوں کو فرنٹ  پر آنے کی دعوت دینے" اور "مسئلے کا کوئی ڈپلومیٹک حل نہیں ہے" جیسے بیانات کو بین الاقوامی برادری کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں  کی تحقیر قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں