انقرہ کو دارالحکومت قرار دیے جانے کی سالگرہ پر ترک صدر کا خصوصی پیغام

اس با وقار و بامعنی دن کے موقع پر میں جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک سمیت قومی جنگ کے ہیرووں، تمام تر شہدا اور غازیوں  کوسلام

1507966
انقرہ کو دارالحکومت قرار دیے جانے کی سالگرہ پر ترک صدر کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ کو دارالحکومت  قرار دیے جانے والے دن 13 اکتوبر 1923 کی سالانہ یاد کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

جنگ ِ نجات کے ہیڈ کوارٹر اور ترکی کے مستقبل و سلامتی کے لیے لیے گئے فیصلوں  اور ان پر اطلاق کے مرکز انقرہ کو ترک دارالحکومت قرار دیے جانے کی سالگرہ کی مناسبت سے صدر ِ ترکی نے اپنے پیغام میں کہا ہے :

’’قومی  جنگ کے دور میں اور جمہوریہ ترکی کی نشاط کے  عمل میں ایک تاریخی کردار ادا کرنے والا انقرہ آج بھی قومی ارادے کے توثیقی مرکز  ترک قومی اسمبلی  سمیت کلیدی سرکاری اداروں اور تنظیموں کی میزبانی کرتے ہوئے ہمارے وطن کے لیے اپنی اہمیت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس با وقار و بامعنی دن کے موقع پر میں جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک سمیت قومی جنگ کے ہیرووں، تمام تر شہدا اور غازیوں  کوسلام پیش کرتا ہوں اور انقرہ کو دارالحکومت قرار دیے جانے کی ترک  عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

 


 



متعللقہ خبریں