شمالی قبرصی ترک جمہوریہ آذربائیجان کے شانہ بشانہ ہے

ہم ہمیشہ اپنے آذری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اس بنا  ہر ہماری نیک خواہشات اور تمنائیں  ان کے ساتھ ہیں، ہمارا مادرِ وطن ترکی اس ضمن میں جو لازمی ہے وہ کر رہا ہے

1502974
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ آذربائیجان کے شانہ بشانہ ہے

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  نے آذربائیجان کی  حمایت کا اعلان کیا ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم ایردن تاتار نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کے دوران  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آرمینیا کے آذربائیجان پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے آذری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اس بنا  ہر ہماری نیک خواہشات اور تمنائیں  ان کے ساتھ ہیں، ہمارا مادرِ وطن ترکی اس ضمن میں جو لازمی ہے وہ کر رہا ہے۔

یونان کی مشرقی بحیرہ روم میں پالیسیوں کے برخلاف ہم ترکی کے ہمراہ حرکت کر رہے ہیں اور ہم نیلے وطن کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر لازمی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں۔  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اس معاملے میں جمہوریہ ترکی کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا  کہ قبرصی یونانی انتظامیہ اور یونان سالہا سال قبرصی ترکوں کے حقوق کو پاؤں تلے روند رہے ہیں۔  ہم اس کے برخلاف اپنی جدوجہد کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں