مجھے اس غازی قوم کا فرد ہونے پر فخر ہے، ترک صدر

ہمارے  جیالے اندرون و بیرون ِ ملک رقم کردہ داستانوں میں ہر گزرتے دن ایک نئی داستان رقم کراتے  ہیں، جن پر ہمیں ناز ہے

1493605
مجھے اس غازی قوم کا فرد ہونے  پر فخر ہے،  ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترک قوم ایک غازی قوم کی حیثیت رکھتی ہے اور مجھے اس قوم کا ایک فرد ہونے پر فخر ہے۔

جناب ایردوان نے یومِ غازی کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملک و قوم  کے وجود کو جاری رکھنے   اور اناطولیہ کو اپنا وطن برقرار رکھنے کے  لیے ترک قوم کی جدوجہد باعثِ ستائش ہے۔  ہم دنیا کے 34 ممالک میں  78قبرستانِ شہدا موجود ہونے والی ایک ملت ہیں، ہم جنگ ِ بلقابؤن سے  لیکر چناق قلعے تک، مصر اور شام سے لیکر غالچیا تک، قفقاز محاذ سے لیکر جنگِ آزادی  تک پھیلے ہوئے محل و وقوع  کے چاروں گوشوں میں جدوجہد  کرنے والے  ہمارے ہیرووں کی یادوں کے ساتھ پروان چڑھنے والی  ایک نسل ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’’ہماری قوم کل کی طرح آج بھی  ہم شہادت اور غازی کا مرتبہ حاصل کرنے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مستقبل و آزادی کا دفاع کے  لیے ہمہ وقت چاق و چوبند ہیں۔ ہمارے غازی نمائندگی کردہ ااقدار کے شعور کے ساتھ  محبتِ وطن  اور  بہادریوں کی بدولت نئی نسلوں کی رہنمائی  کر رہے ہیں۔ ہمارے  جیالے اندرون و بیرون ِ ملک رقم کردہ داستانوں میں ہر گزرتے دن ایک نئی داستان رقم کراتے  ہیں، جن پر ہمیں ناز ہے۔

میں جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفی کمال کی آزادی کی جنگ میں قیادت  کے صلے میں  انہیں عطا کردہ  عنوان کی سالانہ یاد کے حامل یوم ِ غازی  کی دلی جذبات کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سر زمین کو ہمارے لیے وطن کا درجہ دلانے والے   اور ہماری آزادی کے پرچم کو اپنے لہو سے رنگنے والے تمام تر ہیروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں