یونان کی ترکی کے ساتھ مشروط مذاکرات کی پیشکش

دارالحکومت ایتھنز میں یونان کے وزیر اعظم کیریا کوس میتوچوتاکیس نے یوروپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا

1491116
یونان کی ترکی کے ساتھ مشروط مذاکرات کی پیشکش

یونان جس نے  مشرقی بحیرہ روم میں مسلسل اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا  ہے نے ایک بار پھر مشروط  مذاکرات پر مصر ہے۔  

دارالحکومت ایتھنز میں یونان کے وزیر اعظم کیریا کوس میتوچوتاکیس نے یوروپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے  ترکی کی جانب سے بغیر کسی شرط کے مذاکرات شروع کرنے   پر  مشروط  مذاکرات  کی پیش کش کرتے ہوئےکہا کہااگر ترکی کشیدگی کو   کم کرنے  کے لیے کوئی قدم اٹھاتا  ہے تو ہم بھی مذاکرات کے لیے فوری طور پر تیار ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین سمندری حدود سے متعلق مذاکرات  2002 میں شروع ہوئے تھے اور آخری مذاکرات  سن 2016 میں ایتھنز میں ہوئے تھے۔

اس تاریخ کے بعد ، انقرہ-ایتھنز لائن پر بات چیت سیاسی مشاورت کی شکل میں جاری رہی ، لیکن ان مذاکرات میں کوئِ فریم ورک واضح نہیں کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں