ترک اینٹی باڈی ٹیسٹ کی 50 ممالک کو فروخت

ہمارے اینٹی باڈی ٹیسٹ میں بیرون ِ ملک میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،

1489396
ترک اینٹی باڈی ٹیسٹ کی 50 ممالک کو فروخت

ازمیر  میں تیار کیے جانے والے کورونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ کو تقریباً50 ممالک کو برآمد کیا گیا ہے۔

تقریباً 25 برسوں شعبہ صحت میں خدمات فراہم کرنے والی  فرم ترک لیب  نے کووڈ۔19 کے دوران ٹیسٹ کی تیار ی کے لیے اپنے امور کو سرعت دی، اور ٹیسٹ کو تیار کرتے ہوئے اندرون و بیرون ِ ملک فروخت کرنا  شروع کر دیا۔

فرم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کے چیئر مین  کا کہنا ہے کہ عام وبا پھیلنے کے بعد ہماری ٹیم نے ٹیسٹ کی تیاری  پر کافی محنت کی۔

اس عمل میں صدرر جب طیب ایردوان  اور وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک  کا بھر پور تعاون حاصل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چیئر مین نے بتایا کہ ہم نے اس کی تیاری کے لیے دن رات ایک کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے اینٹی باڈی ٹیسٹ میں بیرون ِ ملک میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، اور  تیس لاکھ سے زائد  ٹیسٹ بیرون ملک فروخت کیے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں